تفصیلات کے مطابق کارواں جامعہ پنجاب سے پنجاب اسمبلی کی جانب روانہ تھا، تاہم کیمپس پل پر پولیس نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے طلبہ کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
پولیس کی جانب سے راستہ روکے جانے کے بعد طلبہ نے کیمپس پل پر احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی کی۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کارواں میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پُرامن طلبہ کو آگے بڑھنے دیا جائے اور خبردار کیا کہ انہیں روکے جانے کی صورت میں ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا کارواں ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچے گا۔







