وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور عنایت اللہ خان شامل ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر اب تک مذاکرات بہتر سمت میں آگے بڑھے ہیں۔ امید ہے کہ آج قوم کو خوشخبری ملے گی کیونکہ حکومت نے یہی وعدہ کیا تھا۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی وزیراعظم ریلیف پروگرام میں توسیع کرانے کی کوشش کرے گی تاکہ عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔