پولیس ذرائع کے مطابق احسن قریشی نامی ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شادی کا وعدہ کرکے ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون عظمیٰ طاہر نے ملزم کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو جب معلوم ہوا کہ ملزم کسی دوسری جگہ شادی کی تیاری کر رہا ہے تو انہوں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک سیلون سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت بھی کی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا عمل جاری ہے۔







