اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونینز کی بحالی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے پنجاب اسمبلی کے باہر غیر معینہ مدت کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
دھرنے میں پنجاب بھر سے طلبہ شریک ہیں۔ تنظیم کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو دھرنا گاہ پہنچنے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔
پولیس نے دھرنے کے ٹینٹ، سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لینے کی کوشش بھی کی، جب کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکریٹری جنرل ابوذر غفاری کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 26 نومبر کو سرگودھا میں تحفظِ آئینِ پاکستان اور عوامی حقوق کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا میں مولانا عبدالغفور حیدری، ملک اویس اور مولانا امجد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر نوٹسز دیے گئے اور ان کی نقل و حرکت محدود کی گئی۔
پاکستان میں احتجاجی سرگرمیاں تیز؛ لاہور میں اسلامی جمیعت طلبہ کا دھرنا، سرگودھا میں جے یو آئی (ف) کا اجتماع، ملک میں اس وقت کیا ہورہا ہے؟
26 نومبر، 2026پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور طلبہ تنظیموں کی احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سرگودھا میں اپنے اجتماع کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور اجتماع میں رکاوٹوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔






