پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی۔ مہمان ٹیم 13 سے 17 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو شیڈول ہیں۔

پی سی بی کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔ دورے کے تمام مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن کے اوقات میں منعقد ہوں گے۔

آئرلینڈ کی ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔