امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے بھی قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔