آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 سے ہوگا۔