سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اب جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ چکی ہیں، تاہم پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمت کم کر کے 225 روپے فی لیٹر مقرر کرے اور پٹرولیم لیوی کو ختم کرے، کیونکہ اس کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اب جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس جا چکی ہے مگر پاکستان میں عوام کو مہنگا فیول فراہم کیا جارہا ہے۔ پٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے بجائے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا کا فائدہ… pic.twitter.com/KeDD4rtXKZ
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 2, 2026
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے، جب کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی سابقہ سطح پر لایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں فوری طور پر 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائیں تاکہ عوام کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف مل سکے۔







