جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 69 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد سونا 4 ہزار 378 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔







