پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان عبداللہ اور ملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، تاہم پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ اور ملہے خان دونوں افغان شہری تھے۔ وہ خاتون سے موبائل چھیننے اور جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر تھے۔