جماعت اسلامی کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے نعرے ’ہم پاکستانی، پاکستان ہمارا‘ کو قومی جذبات کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حقِ خودارادیت کے لیے جانیں قربان کرنے والے کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کرانے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔