ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں سٹی ڈویژن سے 279، کینٹ سے 280، صدر ڈویژن سے 290 اور ماڈل ٹاؤن سے 208 افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جمعہ کے خطبے اور اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں، جب کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔







