مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی، جو حکومتی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری یا سیکیورٹی دورے کے دوران عام شہریوں، بالخصوص طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اعلیٰ شخصیات کے دوروں کی وجہ سے طلبہ کے امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔







