الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختصر حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی حکومت کی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کے بعد انتخابات دسمبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران کرانے پر اتفاق ہوا تھا۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے درخواست کی تھی کہ انتخابات کی تاریخ 20 جنوری 2027 کے بعد مقرر کی جائے۔ انہوں نے موسم اور انتظامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی بھی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کی درخواست مفادِ انصاف میں منظور کرتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ایمانداری، انصاف اور قانون کے مطابق کرانا اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 7 فروری 2027 کو ہوگی۔