13 اکتوبر 2026 کو لکھے گئے خط میں عامر ڈوگر نے کہا کہ زیرِ حراست ارکان کو قومی اسمبلی کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کیا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی کے دوران ان کے حلقوں کی نمائندگی یقینی بنائی جاسکے۔

درخواست میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کے رول 108 کا حوالہ دیتے ہوئے تمام زیرِ حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر انہیں اجلاس میں شرکت کا موقع مل سکے۔

خط کے مطابق زیرِ حراست اپوزیشن ارکان میں حاجی امتیاز احمد چوہدری، محمد جمال احسن خان، میاں غوث محمد، ثناء اللہ خان مستی خیل، داوڑ خان کنڈی، جنید اکبر، امجد علی خان، فضل محمد خان اور عادل خان بزئی شامل ہیں۔