یوٹیوب کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق یہ فیچر پہلے ویب اور ٹی وی پر دستیاب تھا، تاہم اب اسے موبائل ڈیوائسز تک بھی توسیع دی جا رہی ہے۔ صارفین اس کے ذریعے پیچیدہ سوالات پوچھنے، اضافی سوالات کے ذریعے نتائج کو بہتر بنانے اور مختلف موضوعات پر متعلقہ ویڈیوز تلاش کرنے کے قابل ہوں گے۔
’آسک یوٹیوب‘ کیسے کام کرے گا؟
اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی موضوع سے متعلق تفصیلی سوال پوچھ سکیں گے، جس کے جواب میں انہیں متعلقہ ویڈیوز اور معلومات ایک انٹرایکٹو انداز میں فراہم کی جائیں گی۔ صارفین اپنے پہلے سوال کے بعد مزید سوالات کرکے موضوع کو بہتر طور پر سمجھ بھی سکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق صارفین اس ٹول کو ہالووین کے ملبوسات خود تیار کرنے کے طریقوں، ویڈیو مضامین اور روزمرہ دلچسپی کے دیگر موضوعات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
شارٹس اور لائیو اسٹریمز میں بھی سہولت
یوٹیوب اپنے واچ پیج پر بھی ’آسک یوٹیوب‘ کی سہولت کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین جلد ہی شارٹس اور لائیو اسٹریمز دیکھتے ہوئے بھی اس فیچر کے ذریعے متعلقہ معلومات حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں ویڈیو چھوڑے بغیر مواد کا پس منظر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ فی الحال موبائل پر اس فیچر کی دستیابی امریکا تک محدود ہے، جب کہ بچوں کے زیرِ نگرانی اکاؤنٹس اور یوٹیوب کڈز ایپ میں یہ دستیاب نہیں۔ دیگر ممالک میں اس کے اجرا کی حتمی تاریخ تاحال واضح نہیں کی گئی۔







