پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتِ حال اور پاکستان و روس کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطوں اور باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور بالخصوص سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔