غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں منعقد ہوئی، جہاں کیمرون گرین سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔
شادی کی تقریب کے بعد دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا، جب کہ بعد ازاں کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے ایک ساتھ رقص بھی کیا۔
کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ کیمرون گرین نے یالنگپ میں ایملی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔
ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں، جبکہ کیمرون گرین آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔







