انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، جب کہ ٹیم کل بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جب کہ سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔







