ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والے جیولین تھرو فائنل میں سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا نے چوتھی تھرو پر 91.09 میٹر کی شاندار تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں اپنی پہلی تھرو 74.42 میٹر کی، جبکہ دوسری تھرو 79.66 میٹر رہی۔
ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 81.49 میٹر کی تھرو کی، جو ان کی سیزن بیسٹ تھرو رہی، تاہم وہ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔







