اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے اور دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد ’امریکن کرکٹ گرل‘ کے نام سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ موجود تھے۔

لڑکی نے اپنا تعارف کروانے کے بعد افتخار احمد سے سوال کیا کہ ’آپ کون ہیں؟‘ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں ٹھیک ہوں!‘

انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ تعارف کی ضرورت نہیں، ان کی نوجوان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کے لیے نصیحت پر غور کریں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نوجوان بیٹرز کو فٹنس اور پاور ہٹنگ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

افتخار احمد کے اس غیر متوقع لمحے کو سوشل میڈیا صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کے جواب کو نیا میم قرار دیا، تو کسی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاچا، اس نے نام پوچھا تھا۔

افتخار احمد کے اس جواب کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔