171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 17 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جب کہ عالیہ ریاض 18، عائشہ ظفر 12 اور گل فروزہ 12 رنز بنا سکیں۔ نطالیہ پرویز 7، ناشرہ سندھو 4، رامین شمیم 4 اور سائرہ جبین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ تسمیہ رباب اور کپتان فاطمہ ثنا کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئیں۔
Pakistan face defeat in their first match of the ICC Women's #T20WorldCup 2026.#PAKvIND | #BackOurGirls pic.twitter.com/b4fjnLedPi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 14, 2026
انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شری چرانی نے 3 جبکہ شفالی ورما نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے۔
انڈین ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ کپتان ہرمن پریت کور نے 36 اور رچا گھوش نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ شفالی ورما 6، بھارتی فلمالی ایک اور جمائمہ روڈریگیز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دیپتی شرما 12 اور شریانکا پاٹیل ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رامین شمیم اور تسمیہ رباب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس فتح کے ساتھ انڈیا نے ٹورنامنٹ میں کامیاب آغاز کیا، جب کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔






