تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت انڈیا کے ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ ’’وجے ہزارے ٹرافی‘‘ میں دہلی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بنگلورو میں کھیلے گئے آج کے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، جو ان کی لسٹ اے کرکٹ میں 58ویں سنچری ہے۔

اس میچ کے دوران کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرلیے اور یوں وہ لسٹ اے میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 330 اننگز میں حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 391 اننگز میں 16 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو اس سے قبل بھی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار، 11 ہزار، 12 ہزار، 13 ہزار، 14 ہزار اور 15 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔