پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے فزیکل ٹکٹس اٹھ اکتوبر سے نجی کورئیر کمپنی کے مراکز پر دستیاب ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ چار سو روپے میں دستیاب ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر فیصل آباد میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی سے ہوگا، دوسرا میچ 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ فیصل آباد میں چار، چھ اور آٹھ نومبر کو ہوں گے۔

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت چار سو روپے سے شروع ہو گی، جب کہ وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ تین ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔