غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ کے دفاعی نظام میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، جن کے مطابق یورپی حکومتیں دفاعی بجٹ بڑھانے اور فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔ اسی بدلتی صورتِ حال کے تناظر میں ایسے جدید اور خودکار عسکری پلیٹ فارمز کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
Britain’s Royal Navy said its first full-sized autonomous helicopter, designed to track submarines and carry out other high-risk missions amid rising North Atlantic tensions, had completed its maiden flight https://t.co/CgTFXI3MrH pic.twitter.com/ddq20opYCW
— Reuters (@Reuters) January 16, 2026
رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرین لینڈ میں دلچسپی کا ایک اہم سبب وہ آبی راستے بھی ہیں جہاں روسی بحری جہاز اور آبدوزیں سرگرم رہتی ہیں، جن میں گرین لینڈ، آئس لینڈ اور برطانیہ کے درمیانی علاقے شامل ہیں۔
رائل نیوی نے بتایا کہ نئے خودکار ہیلی کاپٹر جسے پروٹیئس کا نام دیا گیا ہے، نے اپنی پہلی مختصر ٹیسٹ پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ 60 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 ملین ڈالر) کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر شمالی بحرِ اوقیانوس میں ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ ہیلی کاپٹر دفاعی اور فضائی ٹیکنالوجی کی کمپنی لیونارڈو کی تیار کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ بحریہ کے مطابق پروٹیئس میں جدید سینسرز اور اعلیٰ سطحی کمپیوٹر سسٹمز نصب ہیں جو سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے ماحول کو سمجھنے، خطرات کا تجزیہ کرنے اور فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
🚁 Liftoff!
— Leonardo Helicopters (@LDO_Helicopters) January 16, 2026
The UK’s first autonomous full-size helicopter, #Proteus, has completed a historic maiden flight at Predannack airfield in Cornwall.
Designed and built by #Leonardo in Yeovil, the Home of British Helicopters, Proteus is a major step forward in autonomous maritime… pic.twitter.com/nqZ9Qyp23Z
برطانوی نیوی کا کہنا ہے کہ پروٹیئس کو آبدوز شکن کارروائیوں، سمندری گشت اور زیرِ آب اہداف کی نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لیونارڈو ہیلی کاپٹرز کے برطانیہ میں منیجنگ ڈائریکٹر نائیجل کولمین کے مطابق پروٹیئس مشکل حالات میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر طویل مشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی بحریہ پہلے ہی متعدد ڈرونز استعمال کر رہی ہے، جن میں نگرانی کے لیے مختص ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے، تاہم پروٹیئس سائز، ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے لحاظ سے ایک بڑا اور انتہائی جدید اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔







