افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ شب بادغیس میں طالبان کی تھرڈ انفنٹری بریگیڈ کے فوجی اڈے پر پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کو کھانے کے ذریعے مبینہ طور پر زہر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے ہیلی کاپٹر منگل کی صبح تقریباً 5 بجے بادغیس پہنچے، جس کے بعد متاثرہ جنگجوؤں کو علاج کے لیے صوبہ ہرات منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکام نے واقعے کے سلسلے میں فوجی اڈے کے باورچی کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مبینہ زہر خورانی کس وجہ سے ہوئی اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کی جانب سے تاحال واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی متاثرہ جنگجوؤں کی صحت یا واقعے کے محرکات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان کے اقتدار میں واپسی کے 5 سال؛ افغانستان میں کیا کچھ بدلا؟

واضح رہے کہ واقعے سے متعلق اطلاعات فی الحال افغان میڈیا اور مقامی ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہیں، جب کہ طالبان کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آنا باقی ہے۔