خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈپکے ممبئی سے دہلی پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں احتجاج منسوخ کرنے کو کہا۔ تحریک کے بیان کے مطابق اس کے دو رہنما سورَو داس اور اشوتوش رنکا کو بھی دہلی پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
احتجاج سے قبل نئی دہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ حکام نے مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس نے خبردار کیا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
احتجاج کی وجہ ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کا متنازع معاملہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور ’کاکروچ‘ تحریک کا الزام ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں تقریباً 13 کروڑ ووٹروں کے نام فہرستوں سے خارج کیے گئے، جس سے انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم بھارتی الیکشن کمیشن اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق پولیس نے احتجاج روکنے کے لیے دارالحکومت میں بھاری نفری تعینات کی، جبکہ آمدورفت اور مواصلاتی سہولتوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔







