این ڈی ٹی وی کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جَنتر منتر پر احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پولیس نے مظاہرے کی اجازت نہیں دی۔ احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی کے حساس علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن میں آواز ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ نئی دہلی اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کی صبح 4 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان پہنچنے والی 250 سے زائد بیرونِ ریاست اور مقامی ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ احتجاجی مقام کے قریب تقریباً 4 کلومیٹر کے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی 24 گھنٹے کے لیے معطل کی گئی۔

پولیس نے احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے منتظمین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔