غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو گرفتار یا ہلاک کرکے ایرانی حکام کے حوالے کرنے والے شخص کو 30 ہزار ڈالرز یا 5 ارب ایرانی تومان انعام دیا جائے گا۔
امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کی جانب سے کی گئی تو انعام کی رقم دگنی کردی جائے گی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی درخواستوں کے بعد یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے امریکا سے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو خلیج فارس، خلیج عمان یا آبنائے ہرمز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں امریکی زمینی فوج کی کسی باقاعدہ تعیناتی کی اطلاع نہیں ہے، تاہم اپریل میں ایک امریکی طیارہ گرنے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے امریکی اہلکار ایران میں داخل ہوئے تھے۔







