ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پاکستان نے ثالث کا کردار بھی اختیار کیا ہے۔