• دوسری جانب پاکستان نے مکہ مکرمہ کی سمت حملے کی کوشش اور سعودی شہری علاقوں و تنصیبات پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لے رہا ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیتا ہے۔

  • ترکیہ نے بھی مکہ مکرمہ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے خطے کے استحکام کو متاثر کرنے والی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ احمر اور باب المندب میں حوثیوں کی مسلسل دھمکیاں علاقائی سلامتی، بین الاقوامی بحری تجارت اور عالمی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

  • یمن کے محاذوں، سعودی عرب کے خلاف حملوں اور عالمی ردعمل کے تناظر میں صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔