ذرائع کے مطابق حکومت نے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی۔ حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ ترمیم ملکی مفاد میں نہایت اہم ہے اور اس کا صوبائی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ترمیم کا ایجنڈا تحریری صورت میں مانگ لیا اور فوری حمایت کی یقین دہانی سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن لیڈر کی فوری تقرری کا مطالبہ بھی کر دیا۔