عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں تین روزہ بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس ہوگیا۔