قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھا کہ پاناما کیس سے شروع ہونے والا سلسلہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی تک پہنچا اور ’’اس عدلیہ‘‘ نے اس فیصلے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کی ترمیم پر اعتراض کرتے ہوئے دو ججز نے استعفیٰ دیا، مگر جب ہمارے خلاف کینگرو کورٹس بنا کر کارروائیاں کی گئیں، تب کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی۔
مزید پڑھیں :عمران خان اقتدار میں آئے تو 26 ویں اور 27 ویں ترامیم واپس کریں گے، اسد قیصر
وزیر دفاع نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اطہر من اللہ کو آج جمہوریت کا ابال آیا ہے، یہی اطہر من اللہ مشرف کے صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔‘‘
خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ یہی ایوان ہے جہاں ’’52 بل راتوں رات پاس کیے گئے اور اسمبلی توڑی گئی اور آج وہی لوگ جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔‘‘







