آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں آزاد کشمیر کے فیصلے کو دل پر جبر کرکے قبول کیا گیا، مگر اس کے نتیجے میں علاقے میں ایک واضح سیاسی خلاء پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا اصل سیاسی منشور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے وعدے کشمیری عوام کی امانت ہیں جن پر عملدرآمد ہر صورت کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو منشور آپ نے ہمیں دے کر مینڈیٹ دیا، ہم اُس پر پوری طرح اتریں گے۔ 6 ماہ کی حکومت پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، تاہم حکومت "بند کمروں سے نہیں بلکہ عوام میں بیٹھ کر" چلائی جائے گی۔

انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو میدانِ جنگ میں عبرتناک شکست دی، ماضی کی طرح آج بھی انڈیا اپنے عزائم میں