خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ عمارت کا تقریباً تین چوتھائی حصہ آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا، جب کہ بریگیڈ نے تین ٹرن ٹیبل لیڈر گاڑیاں بھی تعینات کیں تاکہ عملہ اونچائی سے مؤثر انداز میں آگ پر قابو پا سکے۔
There are now 25 fire engines and 150 firefighters responding to the fire in #Southall.
— London Fire Brigade (@LondonFire) November 25, 2025
This will be a protracted incident with crews carrying out firefighting operations throughout the day.
More info https://t.co/nlDwh33XXT pic.twitter.com/JwZHwn15o3
فائر بریگیڈ نے قریبی رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دھوئیں کی بڑی مقدار کے باعث اپنے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ ادارے نے خبردار کیا کہ واقعے کے باعث قریبی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگی۔
ایل ایف بی کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی ابتدائی اطلاع صبح 8:55 بجے موصول ہوئی، جب کنٹرول روم کو اس حوالے سے تقریباً 60 الگ الگ کالز موصول ہوئیں۔
بریگیڈ نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پیغام میں کہا کہ یہ ایک طویل آپریشن ہوگا اور عملہ پورے دن آگ بجھانے، ٹھنڈا کرنے اور ممکنہ خطرات کو ختم کرنے میں مصروف رہے گا۔
Ten fire engines and around 70 firefighters are responding to a fire on Bridge Road, #Southall.
— London Fire Brigade (@LondonFire) November 25, 2025
Traffic in the area will be heavily impacted as crews respond.
Find out more information https://t.co/Qkw7YaNCoE pic.twitter.com/od6MgPiA8s
آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔






