حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ضلع کی ریونیو حدود، بشمول ریڈ زون، میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ہر قسم کے اجتماع، جلوس، ریلی اور مظاہرے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 1, 2025
کسی شرپسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ شہریوں کے امن و سکون میں خلل پیدا کرے۔
شرانگیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر شہریوں کی… pic.twitter.com/l23bRPOWQF
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امنِ عامہ، سکون اور قانون و نظم و ضبط کی بحالی کے لیے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ضروری ہے۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور دو ماہ تک مؤثر رہے گا، جب کہ اس کی مدت 18 جنوری 2026 کو ختم ہوگی۔
یاد رہے کہ فوج داری ضابطۂ کارروائی (کریمنل پروسیجر کوڈ) کی دفعہ 144 ایک قانونی شق ہے جو ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی مخصوص علاقے میں ایک مقررہ مدت کے لیے چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر سکے۔







