پولیس ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد تمام بائیک سروس رائیڈرز کی لازمی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی نشاندہی ممکن ہو سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس نے اس مقصد کے لیے ایک مخصوص موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے جس کی تفصیلات جلد عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے آن لائن بائیک رائیڈرز کی تھانہ سطح پر رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کا اعتماد بحال کرنا اور سیکیورٹی بہتر بنانا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق متعدد وارداتوں میں آن لائن بائیک رائیڈرز ملوث پائے گئے، جب کہ اب تک 20 سے زائد مشتبہ رائیڈرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔







