نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق برکی پولیس نے مقدمے میں جرائم کی دفعات 201 اور 302 شامل کر دی ہیں، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان تیار کر کے ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے دھمکیوں کے باوجود مقدمے کی کارروائی مکمل کی اور عدالت کے سامنے پیش کیا۔







