Follw Us on:

جموں میں دھماکا، سائرن بج اٹھے، انڈین میڈیا کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں میں دھماکا، سائرن بج اٹھے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ( فائل فوٹو)

انڈیا کے زیر تسلط جموں کشمیر میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے ہیں اور مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں دھماکے کی آوازئیں سنائی دینے کی وجہ سے مکمل بلیک آؤٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انڈین نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق جموں ائیر پورٹ پر حملہ  کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں آٹھ دھماکے کیے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق جموں کے شہریوں نے کہا ہے کہ انہیں یہاں 45 منٹ قبل انھیں ہوا ایسی متعدد آبجیکٹس دکھائی دیے، جو جموں ایئر پورٹ کی جانب جا رہے تھے۔

’کچھ دیر بعد ہمیں دھماکوں کی آواز سنائی دی اور مخالف سمت سے بھی شعلے دکھائی دیے جو شاید انھیں انٹرسیپٹ کرنے کے لیے تھے۔‘

انڈین فوجی ذرائع نے بی بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ جموں میں دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، جب کہ شہر بھر میں سائرن بج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ انڈین میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی انڈیا پر حملہ کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں: پریس بریفنگ: ’پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ایسی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔ (فوٹو: ایکس)

انہوں نے انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی، ایسے جھوٹے دعوے صرف انڈیا کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ (فوٹو: ایکس)

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ایسے جھوٹے دعوے صرف آپ کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان دعوؤں کو مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس