وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری کریں، جبکہ اساتذہ اور انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید دھند، کون کون سی شاہراہ بند ہے؟

محکمہ تعلیم کے مطابق موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام طلبہ کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔