Follw Us on:

انڈر19 ورلڈ کپ:اپ سیٹ شکست نے نیوزی لینڈ کی خواتین کو رلا دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ میچ تاریخ میں اید رکھا جائے گا(فوٹو:آئی سی سی)

خواتین کا عالمی کپ شائقین کرکٹ کے لیے اس وقت دلچسپ ہوگیا جب نائیجیریاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو صرف دو رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ۔

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں نائیجیریا نے نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں شکست دی،میدان گیلا ہونے کے باعث کھیل صرف 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، اور اس مختصر وقت میں جو کچھ ہوا، وہ کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک جھٹکا تھا۔

نائیجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان پیٹی لکی اور لیلین اُدے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 6 وکٹوں پر 65 رنز کا مجموعہ بنایا۔ ان کی اس پوزیشن نے نیوزی لینڈ کو ایک مشکل ہدف دے دیا، اور جب کیویز کا آغاز ہوا تو وہ انتہائی دباؤ کا شکار نظر آئیں۔

پہلا دھچکا نیوزی لینڈ کو کیٹ ارون کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی لگا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بلے بازوں کا تسلسل ٹوٹ گیا اور11 اوورز کے اختتام پر ان کے صرف 49 رنز بنے۔ نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے آخری 6 گیندوں پر 9 رنز درکار تھے، لیکن اس کے باوجود کیوی خواتین اپنی ہمت یکجا نہ کرسیکں اور صرف 6 رنز ہی بنا سکیں۔ یوں نائیجیریا نے تاریخی  فتح حاصل کی اور کیویز کو دو رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت کا جشن منایا۔

یہ میچ نہ صرف نائیجریا کی فتح کے طور پریاد رکھا جائے گا بلکہ اس میں نیوزی لینڈ کی کھلاڑیوں کے آنسو بھی دنیا یاد رکھے گی ۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس