امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چین روانگی کے موقع پر ایک امریکی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایران انہیں ڈرون حملے میں نشانہ بنا سکتا ہے؟

ٹرمپ نے اپنے روایتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی زیادہ فکر ہے، کیونکہ اگر انہوں نے مجھے نشانہ بنایا تو آپ بھی نہیں بچیں گے۔

اس کے بعد انہوں نے صحافی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ محتاط رہیے گا۔

اسی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کی ایک صحافی کو بھی ان کے سوال پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ واشنگٹن میں اپنے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں، جب کہ امریکا کا فضائی نظام زبوں حالی کا شکار ہے؟

یہ سوال جمعے کے روز امریکا بھر میں فضائی نظام میں خرابی کے باعث پروازوں میں تعطل کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے صحافی پر طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے آپ کی حالت پر ترس آرہا ہے۔