ملاقات میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت کے ماضی کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔

شرکا نے آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پنجاب حکومت کے کردار پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔