پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپرسونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 3 کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح 3 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے حصول پر متعلقہ افراد کی لگن اور عزم کو سراہا۔







