اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ان کا مؤقف سنا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی عمران خان کو سیاسی قیدی تسلیم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔