انہوں نے کہا کہ پاکستانی دفاعی صنعت کی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور ورلڈ ڈیفنس شو جیسے عالمی پلیٹ فارمز پاکستان کے لیے دفاعی برآمدات، بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی بھرپور شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، جس سے خطے کی مجموعی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی خوش آئند ہے اور ایسے عالمی فورمز پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔