سرکاری خبررساں ادارے پی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری بیان میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر سپاہی کو با اختیار اور مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران، جوانوں اور عام شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی گئی اور بلوچستان حکومت ان کے دکھ اور تکلیف میں برابر کی شریک ہے۔
بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستانhttps://t.co/VUNT1wknQD pic.twitter.com/OAEryGdSso
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 10, 2026
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور صوبائی حکومت لواحقین کی ہر ممکن مدد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔







