تصدیق کے بعد ای ایس ایس اور دیگر سروسز کے ذریعے واجبات کی آن لائن ادائیگی کے بعد ٹرانسفر کا عمل مزید شفاف ہوگا۔ پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح آج ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے دفتر سے کیا۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ سے پنجاب کی دو کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی مزید آسان ہو جائے گی۔ ملکیت کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل کر دیا جائے گا۔