انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت ہر ہفتے عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے، اس کے باوجود یہ اقدام عوام کے لیے ایک مثبت اور ریلیف دینے والا قدم ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہزاروں طلبہ و طالبات کو وظائف دیے گئے ہیں، جو تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستان کا پہلا تعلیم کارڈ جاری کرنے پر کراچی کے گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایک ایسے وقت جب حکومت عوام پر ہر ہفتے پٹرول بم گرا رہی ہے گلبرگ ٹاؤن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہزاروں طلبا کو کورس و تعلیمی اشیاء کی خریداری کے لئے وظائف… pic.twitter.com/YlDarN3AEq
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) May 10, 2026
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے باقی 8 منتخب ٹاؤنز میں بھی جلد تعلیم کارڈ کا نظام شروع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔






